ہمارے کارکنان کو ہراساں، بینرز اتار لئے گئے اور دفاتر سیل
کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں
سیشن جج راجہ جوادالحسن نے فریقین کو آج صبح بروز ہفتہ کوطلب کرلیا
تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے صدر ابرار رضا ایڈووکیٹ، پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے صدر سیدگفتار حسین شاہ ایڈووکیٹ نے سیشن جج اسلام آباد راجہ جوادالحسن کی عدالت میں آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنراسلام آباد کے خلاف درخواست دائرکردی ہے۔ درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ آئی جی اور چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کو ہراساں کرنے کے ساتھ ساتھ بینرز اتروانے اور تحریک کے دفاتر سیل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
تحریک کے ترجمان کے مطابق سیشن جج راجہ جوادالحسن نے فریقین کو آج بروز ہفتہ صبح 8 بجے عدالت میں طلب کرلیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ لانگ مارچ ہر پاکستانی کاآئینی حق ہے، جبکہ ہائی کورٹ یہ فیصلہ دے چکی ہے کہ پر امن لانگ مارچ کرنا ہر شہری کااائینی اور بنیادی حق ہے۔
تبصرہ