لانگ مارچ میں شرکت کے لیے کراچی سے قافلے آج لاہور پہنچیں گے۔ ڈاکٹر تنویر سندھو

لانگ مارچ کے لئے کراچی سے لاہور پہنچنے والے قافلوں کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار چیف آرگنائزر پاکستان عوامی تحریک پنجاب ڈاکٹر تنویر اعظم سندھو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدامنی اور دہشتگردی کے ماحول میں ملکی بقا اور سلامتی کیلئے گھروں سے نکلنے والے قابل تحسین ہیں۔ ان شاءﷲ سندھ کی طرح بلوچستان، خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان سے بھی ہزاروں قافلے اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ ہم سندھ کے جرات مند اور جاں نثار عوام کا لاہور پہنچنے پر شاندار استقبال کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرامن مارچ ملک پاکستان کی تقدیر بدل دے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب کے نام نہاد وزیر قانون جمہوری و آئینی مارچ کے خلاف غیر آئینی اقدامات واپس لیں اور ٹرانسپورٹرز کے کاغذات واپس کیے جائیں۔

تبصرہ