پاکستانی قوم 14 جنوری کو یوم فتح منائے گی۔ احمد نواز انجم

جعلی مینڈیٹ کے نشے میں دھت نام نہاد اشرافیہ پرامن انقلاب سے خوفزدہ ہو کر منفی ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے

حکومتی مشینری کے اوچھے ہتھکنڈے حق کی آواز کو نہیں دبا سکتے۔ تحریک منہاج القرآن پنجاب کے امیر احمد نواز انجم نے کہا کہ پاکستانی عوام ظالمانہ اور کرپٹ نظام کو ختم کر کے 14 جنوری کو یوم فتح منائے گی۔ ٹرانسپورٹ اور پٹرول کی بندش سمیت دیگر مشکلات ہمارا راستہ نہیں روک سکیں گی۔ حق کے راستے میں ہم ہر مشکل کا سامنا کرنے کو تیار ہیں اور عوام کی خوشحالی اور حق کی بالادستی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹے اور جعلی مینڈیٹ کے نشے میں دھت نام نہاد اشرافیہ پرامن انقلاب سے خوفزدہ ہو کر منفی پراپیگنڈہ میں مصروف عمل ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری 18 کروڑ عوام کی راہنمائی کر رہے ہیں۔ منفی پراپیگنڈے سے عوام کو گمراہ نہیں جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تبدیلی کی خواہشمند عوام 14 جنوری کو یوم فتح منائے گی۔

تبصرہ