14 جنوری کو ہزاروں قافلے اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ عوام کا جم غفیر کرپٹ، ظالمانہ اور فرسودہ نظام کو روند ڈالے گا۔ ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنما تنویر خان نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ہتھکنڈے عوامی طاقت کو نہیں روک سکتے۔ گاڑیوں کے حصول میں رکاوٹ اور پٹرول کی بندش سے ہمارے عزم و حوصلہ میں اضافہ ہوا ہے۔ 14 جنوری کو دنیا دیکھے گی کہ ہر محلے، گلی، شہر، قصبے، علاقے اور ضلع سے ڈاکٹر طاہر القادری کے لاکھوں جاں نثار عوام کے ہمراہ مارچ کے لیے نکلیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ نظام کے خاتمہ تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
تبصرہ