14 جنوری کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا آزادی چوک پارلیمنٹ
کے سامنے بنے گا
ایماندار، غیر جانبدار اور جاندار حکومت بنائی جائے تا کہ کرپشن کو ختم کیا جا سکے
ڈاکٹر طاہر القادری کی کراچی سے واپسی پر لاہور ائر پورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے
گفتگو
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ نے آج تک الیکشن کمیشن کو بااختیار نہیں ہو نے دیا۔ آئین، جمہوریت اور امن کی طاقت سے 18کروڑ عوام کو حقوق دلائوں گا۔ 14 جنوری کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا آزادی چوک پارلیمنٹ کے سامنے بنے گا۔ مصر ماڈل کا لفظ بھی کبھی زبان پر نہیں لایا، پاکستانی ماڈل کی بات کر رہا ہوں۔ ایماندار، غیر جانبدار اور جاندار حکومت بنائی جائے تا کہ کرپشن کو ختم کیا جا سکے۔ وہ کراچی سے واپسی پر لاہور ائر پورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں جو بھی ملک بچانے کیلئے لانگ مارچ میں شریک ہو گا اسے خوش آمدید کہیں گے۔ الیکشن کا التوا ہر گز نہیں چاہتا، ڈی ریل جمہوریت کو پٹڑی پر لانا چاہتا ہوں۔ آئین، قانون اور جمہوریت کی بالادستی کیلئے میری جدوجہد میں عوام شامل ہو چکے ہیں اب تبدیلی آ کر رہے گی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ میرا جینا مرنا پاکستان اور عوام کیلئے ہے اور عوام کو حقوق دلانے کیلئے میری جدوجہد جاری رہے گی۔ اس سے دنیا کی کوئی طاقت مجھے نہیں روک سکتی۔
تبصرہ