14 جنوری کو ہونے والے عوامی مارچ کے حوالے سے اہم بریفنگ دیں گے۔ غلام علی خان
تحریک منہاج القرآن اسلام آباد میڈیا سیل کے انچارج غلام علی خان کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری کل (30 دسمبر) دن 11 بجے اسلام آباد سمیت پورے ملک میں کارکنان سے بذریعہ چینل 92 خطاب کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری اپنے خطاب میں 14 جنوری کو ہونے والے عوامی مارچ کے حوالے سے کارکنان کو اہم بریفنگ دیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے گزشتہ روز لاہور میں کارکنان سے خطاب کے دوران بتایا کہ 14 جنوری کو پورے ملک کے کارکنان عوامی مارچ میں شرکت کے لئے بستر، کھانے کاسامان ساتھ لے کر آئیں کیونکہ غریب عوام کا مقدر بدلنے، ان کے حقوق کی بحالی اور مطالبات کی منظوری تک اسلام آباد سے واپسی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک کے غربت کے مارے اور پسے ہوئے عوام ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ ہیں، 14 جنوری کو ہونے والے عوامی مارچ کے اعلان کے بعد باطل کے ایوانوں میں زلزلہ بپا ہو چکا ہے، عوامی مارچ اور تبدیلی پوری قوم آواز بن چکی ہے۔
تبصرہ