سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کا کردار قیامت تک کے لیےہر بہن، بیٹی اور ماں کے لیے قابل تقلید اور مشعل راہ ہے۔ عطیہ بنین

 آج کی عورت اپنی ذمہ داری بہترین طریقے سے نبھانا چاہتی ہے تو اسے ہر صورت دختر بتول سیدہ زینب کے کردار کی پیروی کرنا ہوگی۔ جس معاشرے میں فتنے لگاتار سر اٹھا رہے ہوں، سازشیں اور کرپشن جن کا مزاج بن چکا ہو، مشکلات اور رکاوٹیں ہر موڑ پر سر اٹھائے کھڑی ہوں، وہاں پر سانس لینا بھی عذاب بن جاتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کی ناظمہ تربیت عطیہ بنین نے واہگہ ٹاؤن میں دختر بتول سیدہ زینب سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ سیدہ زینب علیہا السلام کا کردار ہمیں یہ بتاتا ہے کہ اس دور میں جینا لازم ہے جس دور میں جینا مشکل ہو۔ آج کی مسلم عورت کو اپنا گھر، ملک، مذہب بچانے کے لیے ڈٹ کر کھڑا ہونا ہوگا۔ اس مقصد کے لیے ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے تبدیلی کا جو نعرہ بلند کیا ہے وہ نہ صرف باطل کے ایوانوں میں زلزلہ برپا کر دے گا بلکہ پاکستان کو ایک عظیم فلاحی جمہوری ریاست بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ اس شرط پر کہ تبدیلی کے نعرے پر سب کو لبیک کہنا ہوگی۔

اجتماع میں موجود بیشتر خواتین نے عہد کیا کہ وہ بھی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو اپنا مسیحا اور نجات دہندہ مانتے ہوئے اس آواز پر لبیک کہتی ہیں۔

تبصرہ