پاکستانی قوم ظلمت، تاریکی میں دھکیل دی گئی ہے اب صرف ڈاکٹر طاہرالقادری ہی اس کو اس دلدل سے نکال سکتے ہیں۔ ارشاد اقبال

ڈاکٹر محمد طاہر القادری 23 دسمبر کو پاکستان آ کر ہمارے مسائل کا حل دیں گے۔
پاکستان کی تقدیر پاکستانی خواتین کے ہاتھوں میں ہے۔

حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں ہر آنے والا دن پہلے سے زیادہ سیاہ و تاریک ہوتا ہے۔ امن، سکون، چین سب غارت ہوگیا ہے۔ ہم عذابوں میں جکڑے ہوئے ہیں۔ پاکستانی قوم ذلت، ظلمت اور تاریکی میں دھکیل دی گئی ہے اور اب ڈاکٹر طاہرالقادری ہی اس کو اس دلدل سے نکال سکتے ہیں۔ وہ 23 دسمبر کو مینار پاکستان آ کر قوم کے مسائل کاحل دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کی صدر ارشاد اقبال نے نشتر ٹاؤن میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ہمہ میر، ریحانہ بخاری، عطیہ بنین نے بھی شرکت کی۔ اجتماع میں خواتین کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے خواتین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تقدیر اب آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ آپ لاکھوں کی تعداد میں 23 دسمبر مینار پاکستان جا کر حکمرانوں کو یہ بتا دیں کہ اب اس ملک میں حقیقی تبدیلی آ کر رہے گی۔

تبصرہ