23دسمبر 23 مارچ کی طرح تاریخ میں امر ہو جائے گا۔ راضیہ نوید

23 دسمبر کا دن فیصلہ  کر دے گا کہ پاکستانی قوم کا حقیقی لیڈر کون ہے؟
ڈاکٹر طاہر القادری امت مسلمہ کا وقار اور پاکستانی قوم کا فخر ہیں۔ نصرت امین
منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کی صدر راضیہ نوید کا مختلف مقامات پر خواتین سے خطاب

منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد  کی صدر راضیہ نوید نے کہا ہے کہ تبدیلی کیلئے حوا  کی بیٹیاں بھی سڑکوں پر نکل آئی ہیں اب موجودہ فرسودہ اور کرپٹ انتخابی نظام کو دفن کر کے دم لیں گے۔ 23 دسمبر  کا سورج ملک میں تبدیلی کی نوید لے کر طلوع ہو گا اور 23 دسمبر 23 مارچ کی طرح تاریخ میں امر ہو جائے گا اور یہ دن فیصلہ  کر دے گا کہ پاکستانی قوم کا حقیقی لیڈر کون ہے؟۔ کچن کے ٹھنڈے چولہے روشن ہوں گے اور بنیادی تعلیم، روزگار اور صحت کا حق ہر کسی کو ملے گا۔ ڈاکٹر طاہر القادری مینار پاکستان میں لاکھوں افراد  کے سامنے جو ایجنڈا دیں گے وہ ملک  کے ہر طبقے کو مطمئن کر دے گا اور ملکی استحکام میں ہر شخص کو اسکے کردار کا علم ہو جائے گا۔ دہشت گردی  کی لعنت کو ملک سے رخصت کرنے کا مکمل پلان دیا جائے گا۔ مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ  کے جن کو بوتل میں بند کر کے سمندر برد کر دیا جائے گا۔

ان خیالات کااظہاانہوں نے گزشتہ روز منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کی صدر راضیہ نوید نے اسلام آباد میں عوامی رابطہ مہم کے دوران مختلف مقامات پر خواتین سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا  کہ مینار پاکستان میں لاکھوں خواتین ڈاکٹر طاہر القادری کے قومی ایجنڈے کو سننے کیلئے گھروں سے نکلیں گی اور حقیقی تبدیلی کا شعور لے کر لوٹیں گی۔ ڈاکٹر طاہر القادری امت مسلمہ کا وقار اور پاکستانی قوم کا فخر ہیں۔ 23 دسمبر کو بیٹیاں، بہنیں اور مائیں ان  کا ایسا استقبال کریں گی جو پاکستان میں نئی تاریخ رقم کر دے گا۔

منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کی ناظمہ نصرت امین نے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام میں ٹیلنٹ مغربی ممالک سے زیادہ ہے مگر  کرپٹ نظام کے باعث ضائع ہو رہا ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی آمد ملک کے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو حوصلہ دے گی اور ملک برین ڈرین کے المیے سے نجات پا جائے گا۔

تبصرہ