نواب شاہ (سندھ) : منہاج القرآن ویمن لیگ کی تنظیم سازی

اﷲ رب العزت کے فضل اور نبی مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عنایت سے نواب شاہ میں نگراں منہاج القرآن ویمن لیگ سندھ محترمہ مسرت ہارون قادری کی زیرنگرانی منہاج القرآن ویمن لیگ کی از سرنو تنظیم سازی ہوئی جس میں ڈاکٹر نگہت حسن کو صدر، فرزانہ فیصل کو ناظمہ، رخشندہ رزاق کو ناظمہ تربیت، غزالہ صغیر کو ناظمہ دعوت، محترمہ ثنیہ محفوظ علی کو ناظمہ نشر و اشاعت متفقہ طور پر نامزد کیا گیا، جبکہ حلقہ درود و فکر کی نگرانی حفصہ حسن کے سپرد کی گئی۔ اجلاس کا اختتام مصطفوی انقلاب کی کامیابی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی درازئ عمرکی دُعا پر ہوا۔

تبصرہ