منہاج القرآن ویمن لیگ (یونان) کی طرف سے شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس منعقد ہوگی

یونان( مرز امجد جان ) منہاج القرآن ویمن لیگ یونان کے زیر اہتمام مورخہ 26 نومبر 2102ء بروزہفتہ محرم الحرام کے حوالہ سے ریندی مرکز میں عظیم الشان محفل منعقد ہوگی جس میں حسینی کردار کی ضرورت اور شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کے موضوع پر خطاب ہوگا تاکہ موجودہ حالات میں اپنی معمولات زندگی کو نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہل بیت اطہار کے کردار میں ڈھالنے کی کوشش کی جائے یا شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کو تازہ کیا جائے۔گردونواح کی تمام فیملیز کو اس سلسلہ میں منہاج ویمن لیگ (یونان) کی طرف سے بھر پور شرکت کی دعوت دی جاتی ہے

تبصرہ