منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم ویمن لیگ کے زیرِاہتمام حلقہ درود کی محافل

منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم ویمن لیگ کے زیرِاہتمام مورخہ 7 ستمبر 2012ء کو حلقہ درود کی محفل کا انعقاد محترمہ ثمینہ ایوب کے گھر کیا گیا، جس میں 60 کے قریب خواتین نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز حافظہ حرا مر تضیٰ نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت نورالصباء اور اُس کی ساتھیوں نے حاصل کی۔ محفل میں 100 مرتبہ درود پاک پڑھا گیا۔ پروگرام کے آخر میں ویمن لیگ کی ناظمہ دعوت عائشہ صدیقہ نے خطاب کیا۔

دوسری محفل 21 ستمبر 2012 بروز جمعہ حافظہ نورالصباء کے گھر کی گئی، اس محفل میں 30 کے قریب خواتین نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت عروج فاطمہ نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ویمن لیگ کی نائب ناظمہ ثمینہ اور ناظمہ تربیت صدف رحمان نے پڑھی۔ حاضرین محفل نے 200 مرتبہ دورود پاک پڑھا گیا اور آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو خطاب بھی سنایا گیا۔

حلقہ درود کی تیسری محفل حافظہ حرا مرتضی کے گھر 28 ستمبر 2012ء بروز جمعہ کو کی گئی جس میں تلاوت کی سعادت حرا مرتضیٰ نے حاصل کی اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عروج فاطمہ اور اس کی ساتھی نے پڑھی۔ محفل میں 200 بار درود پاک پڑھا گیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ویڈیو خطاب بھی سنایا گیا۔

تبصرہ