شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مذہبی، سیاسی، تعلیمی اور فلاحی خدمات کے حوالے سے عالمی سطح پر منفرد شناخت رکھتے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری تحقیق کے میدان میں یدطولیٰ رکھنے والے وہ عظیم سکالرہیں جنہوں نے اسلام کی حقیقی تعلیمات کو دنیا میں فروغ دینے کے ساتھ اسلام کے ساتھ منفی رویوں کو نتھی کرنے کی سازشوں کا قلع قمع کر کے اسلام کے تصور امن و سلامتی کو دنیا کے سامنے لانے میں بھی کلیدی اور مؤثر کردار ادا کیا ہے، ان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منہاج القرآن ویمن لیگ نے آج (سوموار) ایوان اقبال میں ان کی کتب اور خطابات کی CD's کی نمائش کا اہتمام کیا ہے جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات اور عوام الناس کثیر تعداد میں نمائش میں شرکت کریں گے۔
تبصرہ