منہاج القرآن ویمن لیگ جاتلی حلقہ پی پی چار کے زیراہتمام حلقہ درود شریف کی ہفتہ وار محفل

منہاج القرآن ویمن لیگ جاتلی حلقہ پی پی چار کے زیراہتمام حلقہ درود شریف کی ہفتہ وار محفل سے خطاب کرتے ہوئے مسز حسن اختر راجہ صدر منہاج القرآن ویمن لیگ حلقہ پی پی چارنے کہا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں کثرت سے نذرانہ درود و سلام پیش کرکے اللہ تعالیٰ کا قرب اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات سے عشقی و حبی تعلق کو مضبوط کیا جاسکتا ہے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب سے پہلے اپنی اصلاح کریں اپنے آپ کو دوسرے لوگوں کے لئے بہترین نمونہ بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے قائد کے مشن اور مصطفویٰ انقلاب کا پیغام گھر گھر پہنچانے کے لئے تمام تحریکی کارکن دن رات محنت کریں۔ وطن عزیز کو اس وقت جن بحرانوں کا سامنا ہے قائد تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ہی وہ شخصیت ہیں جن کے پاس ان کا مکمل حل موجود ہے۔ تحریک منہاج القرآن نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں اصلاح کا پیغام پھیلانے کے لئے سرگرم عمل ہے اس وقت ہماری جنگ تنگ نظری، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف ہے۔ اسلام امن، رواداری، برداشت اور محبت کا دین ہے۔

اس موقع پر حاجرہ محمود ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ حلقہ پی پی چار نے بھی خطاب کیا۔ اس حلقہ درود شریف کی روحانی محفل کو منقعد کرنے میں منہاج القرآن ویمن لیگ جاتلی کی مسز شفقت اور مسز نصرت اہم کردار ادا کیا۔ مسز حسن اختر راجہ صدر منہاج القرآن ویمن لیگ نے منہاج القرآن ویمن لیگ جاتلی کو اس روحانی محفل کے کامیاب اور تسلسل کے ساتھ انعقاد پر خصوصی مبارکباد پیش کی۔ اس حلقہ درود شریف کی روحانی محفل میں منہاج القرآن ویمن لیگ جاتلی کی رفقاء و اراکین اور دوسری خواتین نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔

تبصرہ