منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام 7 ویں سالانہ سیدہ کائنات رضی اللہ عنہا کانفرنس بعنوان "سیدہ کائنات کے نقوش سیرت اور دعوت فکر" آج بروز جمعرات دوپہر 12 بجے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ 365۔ایم ماڈل ٹاؤن لاہورمیں منعقد ہوگی۔ جس میں ڈاکٹر فوزیہ سلیمی، ڈاکٹر صغریٰ صدف، شہناز مزمل، لبنیٰ زیدی، صوفیہ بیدار، ڈاکٹر شبیہا طراز، ڈاکٹر عاصمہ ممدوٹ (MPA)، عظمی بخاری (MPA)، ماجدہ زیدی (MPA)، عائشہ مونس، شہناز لغاری اور سمیرا رفاقت ایڈووکیٹ کے علاوہ منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی قائدین اور ملک کی دیگر نامور، معروف مذہبی، سماجی اور سیاسی خواتین کانفرنس میں سیدہ کائنات رضی اللہ عنہا کی شخصیت مطہرہ کے مختلف پہلوؤں پر اظہار خیال کریں گی۔
تبصرہ