ایوان اقبال میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب، CDs اور تصاویر کی نمائش آج (جمعرات) ہوگی

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ہمہ جہت شخصیت ہیں، ان کی تصانیف، خطابات کی CD's اور تصویری نمائش کے ذریعے معاشرے میں پائے جانیوالے سیکڑوں مسائل کے حل کیلئے راہنمائی دینے کیلئے منہاج القرآن ویمن لیگ آج ایوان اقبال میں ایک تاریخی ایونٹ کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن ویمن لیگ کی ناظمہ سمیرا رفاقت ایڈووکیٹ نے 25 نومبر کو ایوان اقبال میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب، CDs اور تصاویر کی نمائش کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات کا حتمی جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج کی نمائش شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی اسلام اور پاکستان کیلئے گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفیر امن کی بین المسالک ہم آہنگی اور بین المذاہب رواداری کیلئے کی گئی تاریخی کاوشوں کو کتب اور تصاویر کے ذریعے اجاگر کیا جائے گا۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ نمائش میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی مؤثر، معزز اور نمایاں سیاسی، مذہبی و سماجی شخصیات اور عوام الناس کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

تبصرہ