ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 400 طبع شدہ کتابوں کی نمائش ایوان اقبال آرٹ گیلری لاہور میں کل ہو گی

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مختلف النوع اسلامی موضوعات پر لکھی گئی 400 طبع شدہ کتابوں کی نمائش کل (جمعرات) ایوان اقبال آرٹ گیلری لاہور میں ہو گی۔ جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معتبر اور مؤثر شخصیات سمیت عوام الناس کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ اس کتابی نمائش کیلئے منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اسلام کے سینکڑوں موضوعات پر تحقیقی و اجتہادی کام کیا ہے اور پوری دنیا میں ان کی شناخت ایسے اسلامی سکالر کی ہے جو یکساں طور پر مختلف مسالک میں مقبول ہیں۔

تبصرہ