چالیس روزہ عرفان القرآن کورس (رنمل شریف) کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

مورخہ 26 ستمبر 2010 بروز اتوار منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام رنمل شریف میں 40 روزہ عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں علاقہ بھر سے خواتین اور طالبات نے بھرپور شرکت کی۔  مرکز کی جانب سے ناظمہ ویمن لیگ محترمہ سمیرا رفاقت اور ناظمہ (سسٹر) MSM محترمہ صدف اقبال نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام الہیٰ سے ہوا۔ بعد ازاں نعت مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی۔ ابتدائیہ کلمات محترمہ سیدہ مصباح افضل نے ادا کئے۔

محترمہ سمیرا رفاقت نے شرکاء تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا معاشرہ اخلاقی روحانی برائیوں کی آماجگاہ بن چکا ہے جس کی بڑی وجہ قرآن سے دوری ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کہ وہ کون سی برائی تھی جو اسلام سے قبل زمانہ جاہلیت میں عرب معاشرے میں موجود نہ تھی لیکن یہ قرآن پاک ہی کا اعجاز تھا کہ وہ عرب جو تہذیب سے دور تھے ایک ایسی تہذیب کے خالق بن گئے جس کی تاریخ عالم میں کوئی نظیر نہیں۔ آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وسلم نے فیض نبوت سے کلام الٰہی ایسا اپنے صحابہ کرام کے دلوں میں اتارا کہ آج بھی ان کی سئیر ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ منہاج القرآن بھی یہی پیغام لے کر میدان میں روبہ عمل ہے۔ معاشرے سے ہر طرح کی برائی اور جہالت کے خاتمے کے لیے رجوع الی القرآن ناگریز ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے امت کی تعمیر نو کا راز یہی بتایا ہے کہ قرآن سے اپنا ناتا استوار کر لو، اور دنیا کو مسخر کر لو۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے سے علمی جمود کے خاتمے کے لیے عرفان القرآن کورسز کا انعقاد کرنا ضروری ہے۔ قرآن پاک کی قربت حاصل کئے بغیر ہم کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکتے۔ انہوں نے شرکاء تقریب کو عرفان القرآن کورس میں شمولیت پر مبارکباد ی۔

تقریب کا اختتام دعا یئہ کلمات سے ہوا۔

تبصرہ