گزشتہ روز منہاج گرلز کالج برائے خواتین میں فرسٹ ایئر میں آنے والی نئی طالبات کے لیے ویلکم تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکزی ناظمہ ویمن لیگ محترمہ سمیرا رفاقت ایڈووکیٹ نے خصوصی شرکت کی۔ طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہمارا معاشرہ بدامنی، اخلاقی بگاڑ اور برائیوں کی آماجگاہ بن کر جہنم کی تصویر اس لیے پیش کررہا ہے کیونکہ آج کی خاتون اپنا لاثانی کردار فراموش کر چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرہ میں ہر طرف شیطانیت غالب ہے اور امت مسلمہ کا زوال ہر شعبہ زندگی میں عروج پر نظر آتا ہے۔ مسلمانوں کو ہر جگہ بنیاد پرستی اور ہشت گردی جیسے الزامات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
آج ضرورت اس امر کی ہے کہ خواتین کو ان کے اصل کردار کا شعور دلایا جائے تاکہ وہ معاشرے کی فعال اکائی بن کر قوم کی تقدیر کو سنوار سکیں۔ انہوں نے نئی آنے والی طالبات کو منہاج کالج برائے خواتین میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اس پر فتن دور میں یہ ان کی خوش نصیبی ہے کہ وہ محفوظ ہاتھوں میں آ گئی ہیں جہاں انہیں مؤثر تعلیم و تربیت کے زیور سے آراستہ کی جائے گا تا کہ وہ اصلاح احوال کے لئے اپنا کردار ادا کر سکیں۔
محترمہ سمیرا رفاقت نے کہا کہ ہم خوش نصیب لوگ ہیں کہ اس دور میں ہمیں شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری جیسی عظیم ہستی کی صحبت و سنگت ملی ہے جنہوں نے ہمیں منہاج القرآن کی صورت میں ایسا پلیٹ فارم عطا کیا ہے جہاں ہم اصلاح احوال امت، تجدید و احیائے دین اور دین حق کی بحالی کے لیے اپنا کردار متفقہ جدوجہد سے ادا کرسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ خواتین کو تعلق باللہ، ربط رسالت اور رجوع الی القرآن کی دعوت دیتی ہے تاکہ اسلامی معاشرے کی تشکیل میں خواتین میں ان کے کردار کا نہ صرف شعور پیدا کیا جائے بلکہ اس عظیم مقصد کے لیے ان کو پلیٹ فارم بھی مہیا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس منزل کے حصول کے لیے عملی جدوجہد کے ساتھ ساتھ اپنی قیادت پرغیرمتزلزل یقین اور بے انتہا محنت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے طالبات کو تحریک کی Achivements کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن موجودہ صدی کے سب تقاضوں کو پورا کررہی ہے۔ انہوں نے طالبات کو منہاج القرآن کے اہداف اور مقاصد بتائے کہا کہ جس عظیم مقصد کے لیے وہ یہاں آئی ہیں اس کے حصول کیلے قائد کی فکر کو سمجھنا ازحد ضروری ہے اور یہ صرف آپکے خطابات سننے اور کتب کو زیادہ سے زیادہ پڑھنے سے ممکن ہے۔
اپنی گفتگو کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن قرآن کا راستہ ہے اور اس راہ پر استقامت اختیار رکھنے کے لیے ہمیں حضور شیخ الاسلام سے قلبی تعلق مضبوط رکھنا ہو گا۔
رپورٹ : صد ف اقبال
تبصرہ