متاثرین سیلاب کے لیے منہاج القرآن ویمن لیگ کی امدادی کاروائیاں

شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے مجلس شوریٰ میں جاری کردہ احکامات کی روشنی میں متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے منہاج القرآن ویمن لیگ نے بڑے پیمانے پر امدادی کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ناظمہ ویمن لیگ نے مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کیا اور باہمی مشاورت سے امدادی کاروائیوں کا لائحہ عمل طے کیا۔

فیلڈ میں وزٹس

متاثرین سیلاب کی بحالی کے لیے فنڈ کولیکشن اور ملک بھر میں ریلیف کیمپس کے قیام کے لیے تنظیمات کو بریفنگ دینے کیلئے 8 اگست 2010 سے فیلڈ میں دورہ جات کا آغاز کیا گیا۔

8 اگست تا 10 اگست : (سہ روزہ دورہ جات)

منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم نے 8 اگست تا 10 اگست 2010ء کو مختلف شہروں کا وزٹ کیا۔ 8 اگست کو مرید کے اور گوجرانوالہ، 9 اگست کو گجرات اور جہلم جبکہ 10 اگست کو راولپنڈی اور اسلام آباد کا وزٹ کیا گیا۔ ان تنظیمی دوروں کا مقصد سیلاب متاثرین کے لائحہ عمل کو تنظیمات تک پہنچانا تھا۔ دورہ جات کے دوران ہونے والے پروگرامز میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ’’انفاق فی سبیل اللہ‘‘ کی اہمیت پر CD اور ’’ آغوش‘‘ کی ڈاکو منٹری بھی دکھائی گئی۔

وزٹس کے دوران مرکزی ناظمہ ویمن لیگ سمیرا رفاقت نے خصوصی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن کے ہر رفیق کو بے سہارا بچوں کی کفالت کیلے 5000 روپے کا زر تعاون ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کی صورت میں جس آزمائش کا سامنا پوری قوم کو کرنا پڑ رہا ہے اس میں منہاج القرآن ویمن لیگ اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دکھی بہن بھائیوں کی نظریں ہماری مدد کی طرف ہیں۔ اگر آج ہم نے جذبہ ایثار سے صرف نظر کیا تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہ کرے گی۔ اس موقع پر تمام تنظیمات نے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ متاثرین سیلاب کی بحالی کیلے دیئے گئے اہداف کو پورا کریں گی بلکہ کہیں زیادہ امداد اابھی اکٹھی کریں گی۔ دوروں کے دوران ان تقاریب کا اختتام دعائیہ کلمات سے ہوا۔

15 اگست :

فلڈ ریلیف مہم کے سلسلے میں 15 اگست 2010ء کو مرکزی نائب ناظمہ ویمن لیگ محترمہ ساجدہ صادق نے سمبڑیال کا دورہ کیا۔ اس دورے میں محترمہ ساجدہ صادق نے سمڑیال تنظیم کو فنڈ کولیکشن اور ریلیف کیمپس کے قیام کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی۔

اس موقع پر شیخ الاسلام کی "اللہ کی راہ میں مال خرچ کرنے کی فضیلت" پر سی ڈی، آغوش کی ڈاکومینٹری اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ریلیف activities کی ڈاکو مینٹری بھی دکھائی گئی۔

16اگست :

منہاج القرآن ویمن لیگ کی قائدین کا اگلا وزٹ علی پور چٹھہ کا تھا۔ مرکزی ناظمہ ویمن لیگ محترمہ سمیرا رفاقت نے علی پور چٹھہ کی تنظیم کو فلڈ ریلیف مہم کے حوالے سے بریف کیا۔ اس موقع پر علی پور چٹھہ کی تحصیلی تنظیم کے علاوہ کثیر تعداد میں تحریک کی رفقاء اور وابستہ خواتین بھی جمع تھیں۔ محترمہ ناظمہ ویمن لیگ نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اس وقت تاریخ کے بد ترین سانحہ سے دو چار ہے۔ سیلابی آفت سے متاثر ہ بہن بھائیوں کی اس دکھ کی گھڑی میں مدد کرنا ھمارا فرض عین ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم لوگ ایثار و قربانی کی وہ مثال قائم کریں کہ آقا علیہ السلام کے دور میں انصار مدینہ کی قربانی کی یاد تازہ ہو جائے۔

انہوں نے شیخ الاسلام کی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے خواتین کو بتایا کہ "آغوش" سیلاب سے متاثرہ ان 500 بچوں کو اپنی پناہ میں لے گا۔ جن کے ماں باپ سیلابی ریلے نے چھین لیے ہیں۔ اس موقع پر 80 ہزار روپے کی رقم متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے اکٹھی ہو گئی۔

ٹیلی فونک رابطے

وقت کی قلت کے باعث جن علاقوں میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے وزٹس ممکن نہ تھے، ان تمام علاقوں کو 5 گروپس میں تقسیم کیا گیا۔ ایک 5 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی جس کے ذمہ اپنے گروپ میں شامل تمام تنظیمات کو فلڈ ریلیف مہم کا سارا لائحہ عمل بتانا، ٹارگٹس دینا اور روزانہ بنیادوں پر مستقل فالو اپ لینا شامل ہے۔

ٹیلیفونک رابطوں کے لیے جو گروپس اور گروپ ہیڈز بنائے گئے ان کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

نمبر شمار گروپ نمبر 1 گروپ نمبر2 گروپ نمبر3 گروپ نمبر4 گروپ نمبر 5
نام سربراہ محترمہ سمیرا رفاقت محترمہ ساجدہ صادق محترمہ فاطمہ سجاد محترمہ سدرہ کرامت محترمہ صدف اقبال
01 چکوال بھمبھر کمالیہ مرید کے پہا ڑ پور
02 گوجرانوالہ پھالیہ علی پور چٹھہ عارفوالا حسن ابدال
03 ھارون آباد شیخوپورہ دینہ حویلی لکھاں جام پور
04 ملتان اسلام آباد (رورل) پنڈی گھیپ سلانوالی خان پور
05 سرگودھا سمبڑیا ل گوجرہ بہاولپور رینالہ خورد
06 اسلام آباد (اربن) جڑانوالہ لاڑکانہ دیپالپور لودھراں
07 فیصل آ باد پاکپتن شور کوٹ مانانوالا ڈی جی خان
08 راوالپنڈی ناروال میانوالی ملکہ ھانس وہاڑی
09 سیالکوٹ حافظ آباد حویلیاں خانقاہ ڈوگراں چونیاں
10 جہلم علی پور چٹھہ چوبارہ چشتیاں گوجر خان
11 کراچی کامونکی خانیوال فاروق آباد شکر گڑھ
12 گجرات وزیرآباد کوٹ عبدالمالک سرگودھا (شرقی) پنڈ دادنخان
13 کوہاٹ بھکر کوئٹہ ڈسکہ میاں چنوں

اعتکاف کی منسوخی کے بعد ویمن لیگ کی امدادی کاروائیاں

27 اگست 2010ء کو شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مجلس شوریٰ میں تحریک کی 20 سالہ روایت شہر اعتکاف کو متاثرین سیلاب کی بحالی کے لیے منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔ اعتکاف کی منسوخی کے بعد منہاج القرآن ویمن لیگ نے ورکنگ کے لیے ایک لائحہ عمل طے کیا۔

نئے طے شدہ لائحہ عمل پر بہترین عمل درآمد اور اعتکاف کے 10 دنوں کی best utilization کے لیے منہاج القرآن ویمن لیگ نے لاہور کی سطح پر ایک میٹنگ کال کی۔ اس میٹنگ میں لاہور کی تحصیلی تنظیم، ٹاؤنز کی تمام تنظیمات، UC's کی تمام تنظیمات اور سینئر تحریکی بہنیں بھی شامل تھیں۔ اس موقع پر مجلس شوریٰ میں شیخ الاسلام کی دی گئی بریفنگ دوبارہ دکھائی گئی۔ MWF کی امدادی کاروئیوں اور آغوش کی بھی ڈاکو مینٹری بھی دکھائی گئی۔

مرکزی ناظمہ ویمن لیگ نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے "امدادی اعتکاف" کی فضیلت کو واضح کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ 12 دن ہم میں سے ہر شخص اپنے آپ کو آن ڈیوٹی سمجھے۔

اس میٹنگ میں تما م تنظیمات کو ٹارگٹس دیے گئے اور کوپن بکس تقسیم کی گئیں۔ پروگرام کے اختتام پر دعا کی گئی۔

ہمارا اعتکاف۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بحالی متاثرین سیلاب

27 اگست2010ء کو ملکی حالات کے پیش نظر شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مجلس شوریٰ کے ہنگامی اجلاس میں متاثرین سیلاب کی بحالی کے لئے امدادی کاروائیوں کو مقدم گردانتے ہوئے تحریک کی بیس سالہ روایت شہر اعتکاف کی منسوخی کا اعلان کیا۔ آپ نے 20 ہزار خاندانوں کی کفالت اور 500 یتیم اور بے سہارا بچوں کو آغوش کی پناہ میں لینے کااعلان بھی کیا۔ اس عظیم فیصلے پر عمل درآمد کے لئے ایک خطیر رقم درکار ہے۔

اس ٹاسک کو مکمل کرنے کے لئے منہاج القرآن ویمن لیگ نے ملک بھر میں ڈور ٹو ڈور ریلیف مہم شروع کرنے اور فنڈریلیف کیمپس لگانے کا فیصلہ کیا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ نے ٹارگٹس کو پاکستان بھر میں موجود تنظیمی ذمہ داران میں تقسیم کیا۔

تمام معاملات کو بحسن و خوبی سر انجام دینے کے لئے درج ذیل کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔

مرکزی کمیٹی :

سربراہ : محترمہ سمیرا رفاقت
سیکرٹری : محترمہ ساجدہ صادق

فنڈکولیکشن کمیٹی :

سربراہ : محترمہ سمیرا رفاقت
سیکرٹری : محترمہ سدرہ کرامت

ریلیف کیمپس کمیٹی :

سربراہ : محترمہ عائشہ شبیر
سیکرٹری : محترمہ ارشاد اقبال

میڈیا کمیٹی :

سربراہ : محترمہ مریم حفیظ
سیکرٹری : محترمہ صدف اقبال

فالو اپ کمیٹی :

سربراہ : محترمہ ساجدہ صادق
سیکرٹری : محترمہ صدف اقبال

تنظیمی رابطہ کمیٹی :

سربراہ گروپ 1 : محترمہ سمیرا رفاقت
سربراہ گروپ 2؛ محترمہ ساجدہ صادق
سربراہ گروپ 3 : محترمہ فاطمہ سجاد
سربراہ گروپ 4 : محترمہ سدرہ کرامت
سربراہ گروپ 5 : محترمہ صدف اقبال

سنٹرل ریلیف کمیٹی :

سربراہ : محترمہ انیلا ڈوگر
سیکرٹری : صائمہ بتول

یہ تمام کمیٹیاں اپنی اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے رہی ہیں۔

شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایات کی روشنی میں منہاج القرآن ویمن یگ کے زیراہتمام سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امداد کیلئے "12 روزہ امدادی اعتکاف کا آغاز آغاز مورخہ 31 اگست 2010 کو ہوا۔ اس سلسلے میں لاہور کے تمام ٹاؤنز میں کارنر میٹنگز اور وزٹس کو پلان کیا گیا تاکہ تمام ذمہ داران و کارکنان کو motivation دی جا سکے۔ ان میٹنگز کا ایجنڈا درج ذیل ہے۔

1۔ اب تک کی کارکردگی کا جائزہ
2۔ ٹارگس کا تعین
3۔ 12 روزہ کاروئیوں کا عمل

31 اگست 2010 :

مورخہ 31 اگست کو مرکزی ویمن لیگ نے 3 ٹاؤنز کا وزٹ کیا۔ مرکزی ناظمہ ویمن لیگ محترمہ سمیرا رفاقت کی سربراہی میں پہلے وفد نے شالا مار ٹاؤن کا وزٹ کیا۔ اس وفد میں محترمہ سدرہ کرامت، محترمہ عائشہ شبیر، محترمہ صدف اقبال بھی شامل ہیں۔ محترمہ سمیرا رفاقت نے ٹاؤن کی جملہ ذمہ داران سے ٹارگٹس کے تعین اور ورکنگ کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی۔ اور اس سلسلے میں اہم فیصلے کیے۔

اس روز دوسرا وزٹ نشتر ٹاؤن میں ہوا۔ محترمہ سدرہ کرامت، محترمہ ارشاد اقبال اور محترمہ خدیجہ فاطمہ نے نشتر ٹاؤن کی ذمہ داران سے میٹنگ کی۔ اب تک کی ورکنگ کا جائزہ لینے کے بعدمحترمہ سدرہ کرامت نے بہنوں کو ٹارگٹس بتائے اور مزید ورکنگ کا لائحہ عمل بھی دیا۔

افطار کے بعد تیسرا وزٹ کینٹ ٹاؤن میں ہوا۔ ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ سمیرا رفاقت ایڈووکیٹ، مرکزی نائب ناظمہ ویمن لیگ محترمہ ساجدہ صادق، محترمہ افنان بابر نے شرکت کی۔ محترمہ سمیرا رفاقت نے کینٹ ٹاؤن کی تنظیم کو شیخ الاسلام کی ہدایات کی روشنی میں مزید ورکنگ کا لائحہ عمل بتایا اور ٹارگٹس بتائے۔

یکم ستمبر 2010ء :

یکم ستمبر کو مرکزی ناظمہ ویمن لیگ محترمہ سمیرا رفاقت کی سربراہی میں پہلا وزٹ راوی ٹاؤن B کا کیا گیا۔ محترمہ عائشہ شبیر، محترمہ خدیجہ فاطمہ اور محترمہ سدرہ کرامت نے راوی ٹاؤن B کی جملہ ذمہ داران سے میٹنگ کی۔ محترمہ سمیرا رفاقت نے ٹاؤن کی جملہ ذمہ داران سے ٹارگٹس کے تعین اور ورکنگ کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی۔

اس روز اسی وفد نے راوی ٹاؤن A، عزیز بھٹی ٹاؤن اور واہگہ ٹاؤن کا وزٹ بھی کیا گیا۔

7ستمبر2010 :

7 ستمبر 2010ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم اور ویمن لیگ لاہور کی تحصیلی تنظیم نے لاہور میں لگائے گئے ریلیف کیمپس کا وزٹ کیا۔ اس سلسہ میں اقبال ٹاؤن (مانگا منڈی) راوی ٹاؤن (جی ٹی روڈ) اور کینٹ ٹاؤن کے ریلیف کیمپس کا وزٹ کیا۔

مورخہ 7ستمبر تک ان کیمپس میں اکٹھا کیا گیا۔ سارا امدادی سامان منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی سنٹر پر جمع کروا دیا گیا ہے۔

8 ستمبر 2010 :

لاہور سے باہر کی تنظیمات نے ریلیف کیمپس میں جو امداد اکٹھی کی وہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈشن کے تعاون سے سلاب زدہ علاقوں میں براست بھیجی جا چکی ہے۔

صبح 8 ستمبر سے ویمن لیگ کی بہینں لاہور سے اکٹھی کی جانے والی امداد کی Packing میں مصروف ہیں۔ اس سامان میں پانی کی بوتلیں، بستر، کپڑے، برتن اور اشیائے خورد نوش شامل ہیں۔

محترمہ عائشہ شبیر، محترمہ ارشاد اقبال، محترمہ ریحانہ بخاری، محترمہ سعدیہ ارشد، محترمہ فوزیہ ارشد، محترمہ صبا مقصود، محترمہ قرۃالعین فضہ، محترمہ رخسانہ قادری، محترمہ یاسمین شمیم، محترمہ عائشہ قادری محترمہ عفت قادری، محترمہ عائشہ کیانی، محترمہ نوشابہ کیانی، محترمہ رزف کیانی، محترمہ ساجدہ ولی، محترمہ مسز زیتون، محترمہ مدیحہ الیاس، محترمہ اقصیٰ سیماب، محترمہ سعدیہ اسلم، محترمہ قرۃالعین فاطمہ، محترمہ عطیہ بنین، محترمہ رخسانہ اسلم، محترمہ ثناء حفیظ اور محترمہ عائشہ امتیاز نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی امدادی مہم کے دوران خصوصی تعاون کیا۔ جس پر مرکزی ویمن لیگ کی جانب سے ان تمام خواتین کے جذبے کو سراہا گیا اور خصوصی شکریہ بھی اد کیا گیا۔

ہماری عید۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ متاثرین سیلا ب کی مدد

عید کے موقع پر منہا ج القرآن ویمن لیگ کی امدادی کا روائیاں

منہاج القرآن ویمن لیگ نے شیخ السلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اعتکاف کے 10 دن متاثرین سیلاب کی بحالی کیلے فنڈ کو لیکشن اور ریلف کیمپس کے قیام میں گزارنے کے بعد عید کا دن بھی سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کے نام کیا۔

10 ستمبر 2010ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم، لاہور تنظیم اور ٹاونز کے نمائندگان کا وفد صبح 3 بجے مرکز سے روانہ ہوا۔ دن 11 بجے یہ وفد نوشہرہ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام قائم کردہ خیمہ بستی میں پہنچا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ نے وہاں موجود لوگوں میں امدادی سامان تقسیم کیا جس میں عید کے کپڑے، پانی، بستر، کھانے کا سامان، دودھ، برتن، جوس، خواتین اور بچوں کے استعمال کی چیزیں، بچیوں کیلے چوڑیاں، مہندی، جیولری اور عید پیکج جس میں sweets اور (cash) عیدی شامل تھی۔

اس موقع پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مرکزی ناظمہ ویمن لیگ محترمہ سمیرا رفاقت نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کی خدمت ہی ہماری عید ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ کم و بیش 5 لاکھ روپے کا سامان عید کے موقع پر تقسیم کر چکی ہے جبکہ کئی لاکھ مالیت کا سامان اس سے قبل تنظیمات کے تعاون سے دیگر متاثرہ علاقوں میں بھیجا جا چکا ہے۔

اس وفدنے ہر خیمہ میں جا کر متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے شب و روز کا احوال پوچھا۔ اس خیمہ بستی میں موجود تمام لوگوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ہر بھرپور تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کو یہاں کوئی تکلیف نہیں ہے تاہم وہ اپنے اپنے گھروں کوجانے کیلے بے تاب تھے۔

نوشہرہ میں دونوں خیمہ بستوں میں امدادی سامان کی ترسیل کے بعد تقریباً سہ پہر 4 بجے، عید کا سارا دن بتا کر یہ وفد واپسی کے لیے روانہ ہوا۔

رپورٹ : صدف اقبال

تبصرہ