منہاج القرآن ویمن لیگ راجن پور کے زیراہتمام 31 واں یوم تاسیس منایا گیا

منہاج القرآن ویمن لیگ راجن پور کے زیراہتمام 31 ویں یوم تاسیس کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ راجن پور اور گردونواح سے منہاج القرآن ویمن لیگ کی خواتین کارکنان اور عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا اور شرکاء نے یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی۔ آخر میں خواتین عہدیداروں کو سرٹیفکیٹس بھی دیئے گئے۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کا 31 واں یوم تاسیس پاکستان سمیت دنیا بھر میں انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا۔ پاکستان کے 31 اضلاع، شہر شہر عزم آہن، جہد مسلسل، عمل پیہم کے عنوان سے یوم تاسیس کی تقریبات منعقد کی گئیں۔ ملک بھر میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام یوم تاسیس کی تقاریب، کانفرنسز اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔

تبصرہ