ایگرز جہلم: دوسری سالانہ کڈز محفل میلادالنبی ﷺ

ایگرز جہلم کے زیراہتمام دوسری سالانہ کڈز محفل میلادالنبی ﷺ جامعہ مسجد المنہاج جادہ میں انعقاد کیا گیا۔ محترمہ ام کلثوم (مرکزی ڈپٹی ڈائریکٹر ایگرز) مہمان خصوصی تھیں۔ محترمہ وشاء وحید اور محترمہ صفیہ رفعت (سابقہ صدر ویمن لیگ جہلم) نے خصوصی شرکت کی۔ منہاج القران ویمن لیگ جہلم کی تحصیلی ٹیم، منہاج ماڈل سکول جادہ، سعیلہ اور کالا گجراں کے سٹاف نے بھی شرکت کی۔ جہلم کی مختلف یونین کونسلز کوٹلہ فقیر، جہلم سٹی، طور، بلال ٹاؤن، کالا گجراں، جادہ، چک جمال سے بچوں نے بھرپور شرکت کی۔

محفل میں بچوں نے خوبصورت انداز میں آقا کریم ﷺ کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ بچوں نے میلاد کی مناسبت سے مختلف موضوعات پر تقاریر بھی کیں۔

حضور ﷺ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے بچے خوبصورت عید کارڈز اور ماڈلز بنا کر ساتھ لائے۔ ایگرز جہلم کی طرف سے سنڈے سکول کی رجسٹریشن کے لئے سٹال بھی لگایا گیا۔ محترمہ ام کلثوم نے بچوں کی تربیت کے حوالے سے خصوصی خطاب کیا اور ایگرز سنڈے سکول کا تعارف پیش کیا۔

منہاج القران ویمن لیگ تحصیل جہلم کی طرف سے ایگرز جہلم کی سرگرم بچیوں کو Appreciation Certificate دیئے گئے۔ میلاد مصطفی ﷺ کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔ محترمہ سمیرا شاہین کی دعا سے محفل کا اختتام ہوا۔

رپورٹ : تحریم رفعت

تبصرہ