جہلم: منہاج ویمن لیگ کے زیراہتمام مسجد المنہاج جادہ میں محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد

جہلم (رپورٹ: تحریم رفعت) منہاج القران ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیراہتمام مسجد المنہاج جادہ میں 24 نومبر 2019ء کو سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد ہوا۔ محفل میں سوشل ورکر و ماسٹر ٹرینر PLGA شاہدہ شاہ، ہیڈ نرسنگ سکول DHQ جہلم مسز فرزانہ، انچارج MCWA فلک شاہد، ویلفیئر انچارج اپوا سنٹر عطیہ آفتاب، صدر منہاج القرآن ویمن لیگ Chingford یو کے سعیدہ خادم، پرنسپل منہاج ماڈل سکول جادہ جہلم فرزانہ اجمل اور سابقہ صدر ویمن لیگ جہلم سعیدہ مغل سمیت جہلم کی مختلف یونین کونسلز سے منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران اور رفقاء سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

محفلِ میلادِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظہ سمیرا شاہین نے حاصل کی جبکہ ربیعہ بی بی نے حمد پڑھی۔ منہاج نعت کونسل (کالاگجراں) ایم ایس ایم سسٹرز، ایگرز نعت کونسل جہلم اور منہاج سسٹرز نعت کونسل نے آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ محفل میں نقابت کے فرائض مسز مصباح فیصل نے انجام دئیے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کی ناظمہ حلیمہ سعدیہ نے استقبالیہ پیش کیا۔ ثانیہ ناصر (ڈائریکٹر ایگرز) نے ایگرز فورم اور ثمینہ کوثر (ناظمہ الہدایہ) نے الہدایہ کا تعارف شرکاء کے سامنے پیش کیا۔ حافظہ ام زہرہ (ایم ایس ایم کوارڈینیٹر جہلم) نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی خدمات اور 3 تصانیف کا تعارف پیش کیا۔ مرکزی رہنما منہاج القرآن ویمن لیگ عائشہ شبیر نے محفلِ میلادِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خصوصی خطاب کیا۔

ویمن لیگ تحصیل جہلم کی طرف سے محفل میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصانیف کا سٹال اور رفاقت سازی کا سٹال بھی لگایا گیا۔ محفل کے اختتام پر عنبرین عمران نے امت مسلمہ اور پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کی۔

تبصرہ