منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام تنظیمی ٹریننگ ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں مرکزی کوارڈینٹر کورسز علامہ محمود مسعود اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی وفد نے خصوصی شرکت کی۔
وفد میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی علینہ الیاس، ڈائریکٹر ایگرز آئمن مغل، ڈائریکڑ WOICE ثناء وحید، ایم ایس ایم سسٹرز کی صدر اقراء یوسف جامی اور ڈپٹی ڈائریکٹر الھدایہ اقرا مبین اور سوشل میڈیا ڈائریکٹر حلیمہ عارف شامل تھیں۔
ورکشاپ میں علامہ محمود مسعود نے لیکچر دیا اور ٹریننگ ورکشاپ کے حوالے سے بتایا۔ آخر میں منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی صدر محترمہ رافعہ رفعت نے ٹریننگ ورکشاپ کی شرکاء اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
تبصرہ