منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام سیدہ زینب کانفرنس

منہاج القران ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیراہتمام سیدہ زینب (سلام اللہ علیہا) کانفرنس 22 ستمبر کو مسجد المنہاج جادہ میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں جہلم کی مختلف یونین کونسلز سے منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران، ورکرز، رفقاء اور قرآن سکالرز کے علاوہ سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین بھی نے بھرپور شرکت کی۔

عائشہ شبیر (مذہبی سکالر، سینئر مرکزی رہنما منہاج القران ویمن لیگ، پرنسپل East school of innovation) اور انیلہ الیاس (مرکزی ناظمہ دعوت و تربیت ) نے کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔

تقریب کے مہمانان گرامی میں ایڈوکیٹ شازیہ نیئر، سیدہ عطرت (انچارج VTI جہلم کیمپس)، نسیم اختر (پرنسپل ہیڈ نرسنگ سکول DHQ جہلم )، فرزانہ (ہیڈ نرسنگ سکول DHQ جہلم)، پروفیسر عفت شاکر، شکیلہ طاہر (سابقہ صدر ویمن لیگ جہلم)، مسز مریم نعیم (سابقہ ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم) اور ریحانہ عظیم (سینئر ورکر) شامل تھیں۔

پروگرام میں کمپیئرنگ کے فرائض رافعہ طاہر (ناظمہ شب بیداری ویمن لیگ جہلم) نے سر انجام دئیے۔

حافظہ شہزانہ عنصر نے تلاوت کلام پاک سے محفل کا آغاز کیا جس کے بعد مصباح فیصل نے نعت رسول مقبول پیش کی جبکہ حافظہ سمعیہ ظفر اور حافظہ ام زہرہ نے منقبت پڑھی۔ غوثیہ نعت کونسل نے شہید کربلا کی بارگاہ میں نزرانہ عقیدت پیش کیا اور حلیمہ سعدیہ (ناظمہ وین لیگ) نے استقبالیہ دیا۔ آمنہ نصیر (ایم ایس ایم کوارڈینیٹر جہلم ) نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی خدمات اور پانچ تصانیف کا تعارف پیش کیا۔

عائشہ شبیر نےسیدہ زینب سلام اللہ علیہا اور عظمت خواتین کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔ ایڈووکیٹ شازیہ نیئر نے اظہار خیال کیا۔ کانفرنس کے شرکاء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب بذریعہ پروجیکٹر سنوایا گیا۔

ویمن لیگ تحصیل جہلم کی طرف سے محفل میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصانیف کا سٹال اور رفاقت سازی کا سٹال بھی لگایا گیا۔ صفیہ رفعت (صدر ویمن لیگ جہلم) نے اختتامی کلمات کہے۔

تبصرہ